نینسی پیلوسی کا آرمینیا کا دورہ نیک نیتی پر مبنی نہیں ہے: اسپیکر مصطفیٰ  سشَن توپ

مصطفیٰ شَن توپ نے ان خیالات  کا اظہار  استنبول میں ایک افتتاحی تقریب میں شرکت  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1881547
نینسی پیلوسی کا آرمینیا کا دورہ نیک نیتی پر مبنی نہیں ہے:   اسپیکر مصطفیٰ  سشَن توپ

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ  سشَن توپ نے کہا کہ وہ امریکہ  کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے آرمینیا کے دورے کو ایک خیر خواہانہ رویہ کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں  اور اس سے  امن کو  کوئی  فائدہ   نہیں پہنچے گا۔

مصطفیٰ شَن توپ نے ان خیالات  کا اظہار  استنبول میں ایک افتتاحی تقریب میں شرکت  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنے خطاب میں ، شَن توپ نے نینسی پیلوسی کے آرمینیا کے دورے کی طرف توجہ مبذول کرائی اور یاد دلایا کہ اسی خاتون نےگزشتہ ماہ تائیوان کا ایک متنازعہ دورہ بھی  کیا تھا۔

شَن توپ  نے کہا کہ کسی ملک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دوسرے ملک کا دورہ کرنا معمول کی بات ہے، لیکن آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان حال ہی میں حل ہونے والے مسئلے کو دیکھتے ہوئے اس دورے میں "اشتعال انگیز اور بحران میں اضافے کا امکان ہے۔

مصطفیٰ شَن توپ نے کہا کہ امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر ، منسک گروپ کے شریک چیئرمینوں میں سےکسی  ایک  نے بھی 28 سالہ دور (جب آرمینیا نے آذربائیجان پر قبضہ کیا) کے دوران کوئی قدم نہیں اٹھایا اور انگلی تک کو جنبش نہ دی    جس  سے بین الاقوامی اداروں کی حیثیت  کا  تعین کیا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں