صدر ایردوان نے جمہوریہ ترکیہ  کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی ہاؤسنگ پروجیکٹ متعارف کروادیا

صد ر ایردوان نے اس موقع پر خطاب   کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے پورے ملک میں لاکھوں نئی ​​سماجی رہائش، رہائشی پلاٹس   اور دفاتر  کی  تعمیر کا عمل شروع کر رہے ہیں

1879489
صدر ایردوان نے جمہوریہ ترکیہ  کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی ہاؤسنگ پروجیکٹ متعارف کروادیا

صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں  بیش تپےکنونشن اینڈ کلچر سینٹر  میں جمہوریہ ترکیہ  کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی ہاؤسنگ پروجیکٹ متعارف کروایا ہے۔

صد ر ایردوان نے اس موقع پر خطاب   کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے پورے ملک میں لاکھوں نئی ​​سماجی رہائش، رہائشی پلاٹس   اور دفاتر  کی  تعمیر کا عمل شروع کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ ترکی کو صدیوں پرانی خدمات شاہکاروں  اور ہاؤسنگ پروڈکشن کے منصوبوں کے ساتھ ہر دوسرے شعبے کی طرح یکجا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی   تمام  جدید سہولیات  کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کردہ جدید ہسپتالوں، دفاتر ، ہزاروں کی تعداد میں سرکاری عمارتوں ، یورپی معیار کے مطابق تیار کردہ اسٹڈیم  اور تمام عمر   کے افراد کی  ضروریات کو پورا  کرنے والی عمارتوں  کو تعمیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پہلے مرحلے کی رہائش گاہوں کو زیادہ سے زیادہ 2 سال کے اندر مکمل کرنا اور انہیں  ضرورت مند شہریوں تک پہنچانا ہے۔ یہ مہم تعداد اور معیار کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ  منصوبے کی حیثیت رکھتی ہے۔

ایردوان نے اعلان کیا کہ سوشل ہاؤسنگ پروجیکٹ کے دائرہ کار میں 50 ہزار رہائش گاہیں استنبول میں، 18 ہزار انقرہ اور 12 ہزار 500 ازمیر میں تعمیر کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں