امریکہ شام میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے پر مصر ہے، ترک صدر

امریکہ نے  شامی ڈیموکریٹک فورسسز کے نام سے منسوب دہشت گرد تنظیم کو ہزاروں  کی تعداد میں ٹریلروں کے ساتھ  فوجی سازو سامان  بھیجا ہے

1878087
امریکہ شام میں  دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے پر مصر ہے، ترک صدر

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  متحدہ امریکہ شامی  ڈیموکریٹک قوتوں کے معاملے میں اٹھائے گئے  اقدامات  پر مصر ہے۔

جناب صدر نے استنبول میں نماز ِ جمعہ کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

 امریکہ  کے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی۔ PKK    کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں کرنے   کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ  اس معاملے میں امریکہ اپنےغلط اقدام پر مصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذرا غور کیجیے  یہ انہیں شامی ڈیموکریٹک  فورسسز کہتے ہیں، جو کہ ایک    کیموفلاج ہے۔  امریکہ نے  اس دہشت گرد تنظیم کو ہزاروں  کی تعداد میں ٹریلروں کے ساتھ  فوجی سازو سامان  بھیجا ہے اور ابھی بھی اس پر عمل پیرا ہے۔  اور یہ عمل درآمد نہ صرف شام بلکہ عراق میں بھی کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں   اہم سطح کی تربیت  بھی امریکی فوجی دے رہے ہیں۔

انہوں نے  ایف۔16 کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ  بات جیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  میری تمنا ہے کہ  ان تعلقات میں امریکہ  ہم سے ہٹ کر کسی دوسری  راہ  پر نہ چلے،  یعنی میرا مطلب ہے کہ دنیا میں جنگی طیارے فروخت کرنے والا واحد ملک  امریکہ نہیں،  مختلف ممالک اس چیز کے اہل ہین جن میں سے بعض نے   ہمیں  اس چیز کااشارہ بھی دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں