ترکی کی روس کو ماہ اگست میں ریکارڈ برآمدات

24 فروری سے جاری روس یوکرائن جنگ کی وجہ سے عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں اور روس کے ساتھ ممالک کے تجارتی تعلقات پر منفی اثرات کے باوجود ترکی اپنی توازن کی حکمت عملی کے ساتھ اس ملک کے ساتھ اپنی تجارت کو مؤثر طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے

1877519
ترکی کی روس کو ماہ اگست میں ریکارڈ برآمدات

ترکی کی روس کو ماہ اگست میں  برآمدات 738 ملین 527 ہزار ڈالر کی اب تک کی بلند ترین ماہانہ تعداد تک پہنچ گئیں۔

24 فروری سے جاری روس یوکرائن جنگ کی وجہ سے عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں اور روس کے ساتھ ممالک کے تجارتی تعلقات پر منفی اثرات کے باوجود ترکی اپنی توازن کی حکمت عملی کے ساتھ اس ملک کے ساتھ اپنی تجارت کو مؤثر طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق اگست میں ترکی کی روس کو برآمدات 738 ملین 527 ہزار ڈالر کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔

اس عرصے میں روس کو ترکی کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 87.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترکی کی برآمدات میں روس کا حصہ 3.5 فیصد تھا۔

اس طرح اگست میں روس چھٹا ملک بن گیا جسے ترکی سب سے زیادہ برآمدات کرتا ہے۔

سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے پانچ ممالک میں 1 ارب 504 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی، 1 ارب 308 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ، 1 ارب 40 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ، 934 ملین 807 ہزار ڈالر کے ساتھ عراق اور 819 ملین ڈالر کے ساتھ اٹلی  ہیں ۔

روس کو ترکی کی برآمدات میں کیمیائی مادوں اور مصنوعات کے شعبے نے سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں ۔ 

 



متعللقہ خبریں