ترک صدر کی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے اہم بات چیت

برطانیہ کے ساتھ تعلقات، جو کہ ایک سٹریٹجک پارٹنر اور قریبی اتحادی ہے، آنے والے دور میں اسی  تفہیم  اور دور اندیشی کے ساتھ مزید گہرائی  اور ترقی کریں گے

1875365
ترک صدر کی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے اہم بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان   نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔

صدارتی ڈائریکٹریٹ اطلاعات  کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  اس بات چیت میں  ترکیہ۔ برطانیہ  کے باہمی تعلقات اور علاقائی معاملات زیر غور آئے۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ بورس جانسن نے اپنی مدت فرائض کے دوران   ان کے ساتھ قریبی تعلقات  استوار رکھے اور دونوں ممالک کے تعلقات دو طرفہ مفاہمت اور احترام کی بنیاد پر مزید فروغ پائے ہیں۔

ملاقات کے دوران ایردوان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات، جو کہ ایک سٹریٹجک پارٹنر اور قریبی اتحادی ہے، آنے والے دور میں اسی  تفہیم  اور دور اندیشی کے ساتھ مزید گہرائی  اور ترقی کریں گے۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نمبر 10 کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں  سربراہان نے برطانیہ اور ترکیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت کا خیر مقدم کیا۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ  رہنماؤں نے بڑھتی ہوئی اقتصادی رفتار پر تعلقات کی نشاط کے لیے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ آزاد تجارتی معاہدے کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا، اور اس بات پر بھی زور دیا ، علاوہ ازیں  دفاعی ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی میں تعاون بڑھانے کے لیے پر ہیجان نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم جانسن نے صدر ایردوان کو حال ہی میں یوکرین  پر روس کی اناج کی ناکہ بندی کو ختم کرنے ترکیہ کی ناگزیر عالمی قیادت کے لیے مبارکباد پیش کی ۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ جانسن نے روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیوں کے تسلسل سمیت بلا اشتعال حملے کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان میں جہاں رہنماؤں نے مستقبل کے لیے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جانسن اور ایردوان نے برطانیہ اور ترکیہ کےباہمی  تعلقات  کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ِ رائے بھی قائم کیا ہے۔

.



متعللقہ خبریں