ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اپنی زبان کے بہترین اور درست استعمال کا ہنر سیکھ جائیں: ایردوان

اساتذہ سے میری درخواست  ہے کہ وہ خاص طور پر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے پاپولر کلچر  کے مضر اثرات سے بچوں کو محفوظ رکھیں: صدر رجب طیب ایردوان

1874669
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اپنی زبان کے بہترین اور درست استعمال کا ہنر سیکھ جائیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے، آئندہ  دنوں میں متوقع، ترکی زبان مہم کے آغاز کو سراہا اور اس پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس میں 20 ہزار اساتذہ کی تقرری تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے، بچوں کی کامیاب تعلیمی حیات اور بشری تعلقات کے دوام  کے لئے ہر طرح کی کوششیں کی ہیں اور کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں اساتذہ سے میری درخواست  ہے کہ وہ خاص طور پر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے پاپولر کلچر  کے مضر اثرات سے بچوں کو محفوظ رکھیں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم، زمانہ قریب میں متوقع 'ترکی زبان مہم' کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمارا ہدف اپنی اولاد کو اپنی قومی اقدار  کی اہمیت کا اور اپنی زمین کے شاندار ورثے کا شعور دینا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہماری زبان ہماری ثقافت کی پاسبان ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اپنی  زبان کو بہترین اور درست ترین شکل میں استعمال کرنے کا ہنر سیکھ جائیں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اساتذہ کی نئی تقرری کے ساتھ ہم نے ملک میں اساتذہ کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں