ترکیہ سے وسیع پیمانے پر امدادی سامان بھیجنے پر پاکستانی حکام کے شکریے کے پیغامات

"پختہ عزم کی راہ میں میرے بھائی رجب طیب ایردوان  سیلاب سے متاثرین کے لیے انسانی امدادی امور کی قیادت کر رہے ہیں، شہباز شریف

1874140
ترکیہ سے وسیع پیمانے پر امدادی سامان بھیجنے پر پاکستانی حکام کے شکریے کے پیغامات
pakistan sel.jpg
Turkiye pakistan iyilik treni.jpg

پاکستان نے مشکل حالات میں ترکیہ کی طرف سے روانہ کردہ "نیکی ٹرین" کے لیے  ترکیہ کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان  عاصم افتخار  احمد نے شکریہ کا پیغام جاری کرتے  ہوئے  اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ ترکیہ  اور پاکستان  تاریخ بھر کے دوران  کٹھن  ایام میں ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کرنے والے  ممالک ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ "دونوں ممالک کے مضبوط روابط کا واضح مظاہرہ کرنے والے ترکیہ کی اس سخاوت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔"

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "پختہ عزم کی راہ میں میرے بھائی رجب طیب ایردوان  سیلاب سے متاثرین کے لیے انسانی امدادی امور کی قیادت کر رہے ہیں، ترکی نے وسیع پیمانے کی امدادی  مہمیں شروع کر رکھی ہیں۔ ابتک  6 طیارے پاکستان  پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید دو طیاروں کی  آج آمد متوقع ہے، امدادی سازو سامان پر مشتمل   مال گاڑی بھی  انقرہ سے  پاکستان کے لیے روانہ  ہو چکی ہے۔"

پاکستان میں 14 جون سے ابتک جاری  مون سون بارشوں   سے اموات کی تعداد 11 سو 62 ہوگئی ہے تو  3 ہزار 554 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے  کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 افراد  قدرتی آفت میں جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک میں شدید بارشوں سے 3 کروڑ 34 لاکھ افراد متاثر ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں