ترکی کی عالمی اداکار کی حیثیت میں مزید مضبوطی آئی ہے، آذری وزیر خارجہ

ترکی بین الاقوامی انصاف کے قیام میں پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے

1865430
ترکی کی عالمی اداکار کی حیثیت میں مزید مضبوطی آئی ہے، آذری وزیر خارجہ

آذری  وزیر خارجہ جیہون بائراموف  کا کہنا ہے کہ ترک  ڈپلومیسی کی حاصل کردہ کامیابیوں کی بدولت  عالمی ادا کار کی حیثیت سے  ترکی کے کردار میں مضبوطی آئی  ہے۔

آذری  وزیر نے کل انقرہ میں   منعقدہ 13 ویں   سفرا کانفرس میں  شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں  ترک سفارتکاروں نے،  آذربائیجان  کے مفادات، آذربائیجانی  سفارتکاروں کے ترکی  میں  مفادات  اور مختلف  بین الاقوامی  پلیٹ فارموں  پر  اپنی مملکت کے مفادات کی طرح  ہماری مملکت کا بھی تحفظ کیا  ہے اور ان عوامل میں ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔

عالمی نظام میں  حالیہ 30 برسوں میں   تیز رفتار اور  اہم سطح کی تبدیلیاں رونما  ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے  بائراموف نے  بتایا کہ یہ تمام تر پیش رفت دراصل عالمی نظام میں اتار چڑھاو اور عدم  مطمئن جذبات کی عکاس ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی بین الاقوامی انصاف کے قیام میں پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے، با ئراموف نے کہا کہ ترکی کا  5 صد سالہ  ورثہ  ترک ڈپلومیسی کی کامیابیوں نے  بین الاقوامی اداکار کے طور پر ترکی کے کردار میں روز بروز اضافہ کیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکی کو دنیا کے کئی حصوں میں ایک قابل اعتماد ثالث کے طور پر مسائل کے حل کے لیے مدعو کیا جاتا ہے، بائراموف نے  واضح کیا  کہ ترکی نے  شام، لیبیا اور یوکرین کے بحرانوں  کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کے مرکز میں جگہ دی ہے، جو  ترکی کی سفارت کاری کی گہرائی، انسانی اور انصاف کے ترازو  پر قائم ہونے  کی عکاسی کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں