وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کا حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل حنیہ سے ٹیلی فونک رابطہ

وزارت خارجہ کی طرف سے  فراہم کردہ معلومات  کے مطابق   چاووش او لو اور  حنیہ  نے ناکہ بندی کے شکار غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کے فضائی حملوں اور مسجد الاقصی پر چھاپوں پر تبادلہ خیال کیا ہے

1864768
وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کا حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل حنیہ سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل حنیہ  کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے  فراہم کردہ معلومات  کے مطابق   چاووش او لو اور  حنیہ  نے ناکہ بندی کے شکار غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کے فضائی حملوں اور مسجد الاقصی پر چھاپوں پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

میولود چاوش اولو  نے عراقی ترکمان فرنٹ (ITC) کے صدر حسن طوران سے بھی  ٹیلی فون پر بات چیت  کی ہے۔

میولود چاوش اولو   نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے طوران سے  ٹیلی فون پر رابطہ قائم  کیا ہے  جس میں انہوں نے خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کی روشنی میں عراق کے امن و استحکام اور اپنے ترکمان بھائیوں کے امن و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ہے  اور کہا ہے کہ  ہم ہمیشہ عراقی ترکمانوں  کی حمایت کرتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں