ترکی کا کردار شمالی قبرص کے مستقبل کی ضمانت ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان کا قبرص پر امن کاروائی کی 48 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے  شمالی   قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر  ایرسن تاتار کو  مبارکباد کا پیغام

1857220
ترکی کا کردار شمالی قبرص کے مستقبل کی ضمانت ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ" ترکی   کا خطے میں بڑھنے والا علاقائی و عالمی کردار،  بلا شبہہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کے مستقبل کے لیے سب سے بڑی ضمانت بننے کے عمل  کو جاری رکھے گا۔"

صدر ایردوان نے قبرص پر امن کاروائی کی 48 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے  شمالی   قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر  ایرسن تاتار کو  مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

صدر  ایردوان نے اپنے  پیغام میں  کہا  کہ "جزیرے کے مساوی شراکت دار قبرصی ترک عوام کے حق و  حقوق  ،  وجود اور حاکمیت کو نقصان پہنچانے   کی کوششوں کو ابدی طور پر  دفن کرنےو الی اور قبرصی ترک عوام  کے امن و آزادی کے ماحول سے ہمکنار ہونےو الی  قبرص پر امن کاروائی کی 48 ویں  سالگرہ   کی   ترک قو م و اپنی جانب  سے ذات عالی اور  تمام تر قبرصی عوام  کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جنہوں نے تاریخی عمل کے دوران ہمیشہ امن اور حل کے لیے اپنی وابستگی کو ثابت کرنے والے قبرصی ترک  عوام  نے قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے باوجود  ہر موقع پر  اتحاد و یکجہتی کے شعور اور اپنے عزم کے ساتھ ہر قسم کے چیلنجز پر قابو پانے کی طاقت اور عزم رکھنے کا بھر پور طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ اس موقع  پر ہم خلوصِ دل سے ترک قبرصی عوام کا یومِ امن اور آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور  اپنے شہداء کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے اس بابرکت جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،  ہم  ہمارے ہیرو سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور احترامً میں اپنی نیک خواہشات بھیجتا ہوں۔"

 



متعللقہ خبریں