ترکی کی سری لنکا میں جاری مظاہروں میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش

وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ"ہمیں سری لنکا میں ہونے والی پیش رفت اور جاری مظاہروں میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ہے

1854074
ترکی کی سری لنکا میں جاری مظاہروں میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش

ترکی نے سری لنکا میں جاری مظاہروں میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ"ہمیں سری لنکا میں ہونے والی پیش رفت اور جاری مظاہروں میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو درپیش سنگین سیاسی اور معاشی مسائل کا حل سماجی مفاہمت ہے۔ اس دوران  تمام فریقوں  کو تحمل  سے کام لینے  اور  تشدد سے باز رہنے کی ضرورت ہے۔

ملک اپنی تاریخ کے سب سے بڑے معاشی بحران  سے دوچار ہے تو اسی دوران   وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے  نے   مستعفی ہونے کے لیے تیار ہونےکا اعلان کرنے  کے چند گھنٹے بعد ہی مظاہرین نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں گھس کر عمارت کو آگ لگا دی۔



متعللقہ خبریں