ترکی کی سال کی پہلی ششماہی میں 124 ممالک کو ہیزلنٹ  بر کی برآمدات

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DKİB) کے اعداد و شمار کی جانب سے  مرتب کردہ معلومات کے مطابق جنوری تا جون 2022 میں 149 ہزار 701 ٹن ہیزلنٹس برآمد کیے گئے جس سے  835 ملین 97 ہزار 371 ڈالر کی آمدنی  حاصل ہوئی

1853290
ترکی کی سال کی پہلی ششماہی میں 124 ممالک کو ہیزلنٹ  بر کی برآمدات

ترکی نے سال کی پہلی ششماہی میں 124 ممالک کو ہیزلنٹ  برآمد کیا ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DKİB) کے اعداد و شمار کی جانب سے  مرتب کردہ معلومات کے مطابق جنوری تا جون 2022 میں 149 ہزار 701 ٹن ہیزلنٹس برآمد کیے گئے جس سے  835 ملین 97 ہزار 371 ڈالر کی آمدنی  حاصل ہوئی

ترکی نے سال کی پہلی ششماہی میں 124 ممالک کو ہیزلنٹ فروخت کیا۔ جرمنی، اٹلی اور فرانس سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ممالک تھے۔

اس عرصے میں جرمنی کو 212 ملین 641 ہزار 734، اٹلی کو 156 ملین 653 ہزار 335 اور فرانس کو 50 ملین 704 ہزار 253 ڈالر کی ہیزل نٹ برآمد کی گئی۔

پچھلے سال کی پہلی ششماہی کے برعکس، اس سال وینزویلا، جبوتی، ایتھوپیا، آئیوری کوسٹ اور موریطانیہ کو بھی ہیزلنٹس فروخت کیے گئے۔

متعللقہ خبریں