اسلامی تعاون تنظیم نے شانلی عرفہ کو 2023 کا سیاحتی شہر منتخب کرلیا

وزارت ثقافت و سیاحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی 11ویں وزرائے سیاحت کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہوئی

1849323
اسلامی تعاون تنظیم نے شانلی عرفہ کو 2023 کا سیاحتی شہر منتخب کرلیا

شانلی  عرفہ  کو اسلامی تعاون تنظیم کی 11ویں وزرائے سیاحت کی کانفرنس میں "2023 سیاحتی شہر" کے طور پر منتخب  کرلیا گیا ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی 11ویں وزرائے سیاحت کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہوئی۔

اجلاس   جس میں ترکی کی نمائندگی نائب وزیر ثقافت و سیاحت اوزگل  اوزکان  یاوزنے کی، شانلی عرفہ کو2023میں اسلامی ممالک کا سیاحتی شہر  منتخب کیا گیا ہے جبکہ ازبکستان کے خیوا شہر کو 2024 کے سیاحتی شہر کے طور پر  منتخب کیا گیا ہے۔

ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے پیغام کے ساتھ اس فیصلے  پر اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں