وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کا روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کےساتھ ٹیلی فون پر  بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ  شمالی شام میں استحکام کو درہم برہم کرنےکےلیے بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا ضروری جواب دیا جائے گا، اور یہ کہ خطے میں دہشت گردوں کی موجودگی ناقابل قبول ہے

1839423
وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کا روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے ساتھ ٹیلی فون پر  بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شمالی شام میں استحکام کو درہم برہم کرنے کے لیے بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا ضروری جواب دیا جائے گا، اور یہ کہ خطے میں دہشت گردوں کی موجودگی ناقابل قبول ہے۔

وزارت قومی دفاع کے بیان کے مطابق، آقارنے کل  ٹیلی فون پر شوئیگو سے بات کی۔

دونوں رہنماوں  کے درمیان  ٹیلی فونک رابطے  میں دوطرفہ اور علاقائی دفاعی اور سلامتی کے امور، خاص طور پر یوکرین اور شام پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور یوکرین میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق مزید جانی نقصان کو روکنے، خطے میں استحکام، اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کو بہتر بنانے،  امن کے دوبارہ قیام کے لیے فوری طور پر جنگ بندی کے اعلان کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اس بات چیت میں  ان اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی جو خوراک کے بحران کے حوالے سے اناج، سورج مکھی اور دیگر زرعی مصنوعات کی محفوظ نقل و حمل کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں، آقار نے یہ بھی کہا کہ ترکی، جو کہ انسانی امداد میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار  ہے۔

شمالی شام میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں وزیر  دفاع آقار نے اس بات پر زور دیا کہ  خطے میں استحکام کو درہم برہم کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے اقدامات کا ضروری جواب دیا جائے گا اور خطے میں دہشت گردوں کی موجودگی ناقابل قبول ہے۔

آقار نے  یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ  تمام  سابقہ ​​معاہدوں پر عمل کیا جانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں