روسی وزیر خارجہ 8 جون کو ترکی آئیں گے:چاوش اولو

اپنے بیان میں چاوش اولو نے بتایا کہ  روسی  ہم منصب سرگی لاوروف بحیرہ اسوود میں گندم کے بحران پر  ایک محفوظ راہداری کے قیام پر بات چیت کےلیے 8 جون کو ترکی آ رہے ہیں

1835284
روسی وزیر خارجہ 8 جون کو ترکی آئیں گے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ روسی  ہم منصب سرگی لاوروف 8 جون کو ترکی آئیں گے۔

 مولود چاوش اولو نے اناطولیہ ایجنسی کو حالات حاضرہ سے متعلق بیان دیا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ  روسی  ہم منصب سرگی لاوروف بحیرہ اسود میں گندم کے بحران پر  ایک محفوظ راہداری کے قیام پر بات چیت کےلیے 8 جون کو ترکی آ رہے ہیں۔

 وزیر خارجہ نے بتایا کہ  روس ۔یوکرین جنگ  کے دوران طرفین کے دوبارہ مذاکراتی میز پر آنے کےلیے بھی ہم کوششیں صرف کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں