ترکی او یونان کو علاقائی مسائل کےحل کےلیےمشترکہ طورپرکام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں: نیڈ پرائس

انہوں نے یومیہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یونان اور ترکی کے درمیان ایجنڈے پر جائزہ لیا جا رہا ہے

1832107
ترکی او یونان کو علاقائی  مسائل کےحل کےلیےمشترکہ طورپرکام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں: نیڈ پرائس

امریکی وزارتِ  خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ وہ ترکی اور یونان کو علاقائی اختلافات کو سفارتی طریقے سے حل کرنے اور علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یومیہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یونان اور ترکی کے درمیان ایجنڈے پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نیٹو اتحادیوں بشمول یونان اور ترکی کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور اختلافات کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ میتچو تاکیس  نے گزشتہ ہفتے دارالحکومت واشنگٹن کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یونان امریکہ کے لیے ناگزیر پارٹنر اور نیٹو کا ایک اہم اتحادی ہے۔ اسی طرح ترکی، امریکہ کا ایک اہم پارٹنر اور نیٹو کا ایک اہم اتحادی ہے۔ ہم اپنے شراکت داروں کو امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

سویڈن اور فن لینڈ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے وجود اور ترکی کو ان دونوں ممالک کے برآمدی لائسنسوں  کو محدود کیے  جانے  کی  وجہ سے نیٹو کی رکنیت سے متعلق   ترکی کی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے پرائس نے  کہا کہ یہ مسئلہ ترکی اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سویڈش اور فن لینڈ کے پارٹنر  اس معاملے میں ترک حکام کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں