ترک شہریوں کا اغوا تاوان کےلیے ہو سکتا ہے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ  ہیٹی میں اغوا کیے گئے ترک شہریوں کی بازیابی کے لیے ایک  ہنگامی ڈیسک قائم کیا گیا ہے

1824365
ترک شہریوں کا اغوا تاوان کےلیے ہو سکتا ہے:چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ  ہیٹی میں اغوا کیے گئے ترک شہریوں کی بازیابی کے لیے ایک  ہنگامی ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

چاوش اولو نے ایوان صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کی ۔

انہوں نے  ہیٹی میں ایک مسافر بس کے اغوا جس میں 8 ترک شہری بھِی شامل تھے، بتایا کہ  ہم صورت حال کا قریبی تعاقب کر رہے ہیں جس کےلیے اس وقت ایک ہنگامی ڈیسک بھی  ہیٹی  میں قائم کر دی گئی ہے ۔

وزیر خارجہ نے  شبہ ظاہر کیا کہ  یہ واقعہ اغوا برائے تاوان کا ہو سکتا ہے جبکہ ترک شہریوں کی جسمانی حالت سے متعلق کسی قسم کا منفی بیان بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے ہیٹی کے ہم منصب ژاں وکٹر گینیوس سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں