ترکی:برصا میں تربیتی طیارہ مکانوں پر گر گیا،دو افراد ہلاک

یہ حادثہ عثمان غازی قصبے میں پیش آیا جہاں یہ طیارہ گھروں پر گرا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اورتربیتی پائلٹ  ہلاک ہو گئے

1817856
ترکی:برصا میں تربیتی طیارہ مکانوں پر گر گیا،دو افراد ہلاک

ترک ضلع برصا میں ایک انجن والا تربیتی طیارہ گر گیا ۔ 

خبر کےمطابق، یہ حادثہ عثمان غازی قصبے میں پیش آیا جہاں یہ طیارہ گھروں پر گرا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اورتربیتی پائلٹ  ہلاک ہو گئے۔

طیارے کے گرنے سے علاقے میں آگ لگ گئی جسے بجھا دیا گیا ہے۔

ضلع برصا  کے گورنر یعقوب جان بولات نے بیان میں کہا ہے کہ  تریبتی طیارہ گرنے سے اس میں سوار پائلٹ اور تربیتی پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں مگر کوئی اور زخمی نہیں ہوا۔

 

 



متعللقہ خبریں