ترکی: وزیر خزانہ نورالدین نباتی کی کرسٹین لاگارڈ کے ساتھ ملاقات

مذاکرات میں ہم نے کرسٹین لاگارڈ کے ساتھ عالمی اقتصادیات پر مفید بات چیت کی: وزیر خزانہ نورالدین نباتی

1816188
ترکی: وزیر خزانہ نورالدین نباتی کی کرسٹین لاگارڈ کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر خزانہ نورالدین نباتی نے یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹن لاگارڈ کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نباتی، جی۔20 وزرائے خزانہ و مرکزی بینکوں کے سربراہان اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے دورے پر ہیں۔

امریکہ میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ " مذاکرات میں ہم نے کرسٹین لاگارڈ کے ساتھ عالمی اقتصادیات پر مفید بات چیت کی"۔



متعللقہ خبریں