چاوش اولو کے دورہ امریکہ کے بارے میں نیڈ پرائس کا بیان

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں ترک امریکی تعلقات اور وزیر چاوش اولو کے ماہ مئی   دورہ واشنگٹن سے متعلق   اپنا   جائزہ  پیش کیا

1814549
چاوش اولو کے دورہ امریکہ کے بارے میں  نیڈ پرائس کا بیان

امریکہ نے وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  کے دورہ واشنگٹن کے دوران روس یوکرین جنگ کے علاوہ دو طرفہ تعلقات پر بھی تفصیلی تبادلہ کیے جانے سے آگاہ کیا ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں ترک امریکی تعلقات اور وزیر چاوش اولو کے ماہ مئی   دورہ واشنگٹن سے متعلق   اپنا   جائزہ  پیش کیا ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ترکی نیٹو کا ایک اہم اتحادی ہے اور حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر چاووش اولو کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

چاووش اولو کے دورے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ   "یوکرین کے خلاف  جنگ (جو 24 فروری کو شروع ہوئی تھی) کے لیے روس کو ذمہ دار ٹھہرانے میں ترکی کا ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا  ترکی کے ساتھ مختلف موضوعات پر مشترکہ مفادات ہیں۔

اس سوال پر کہ آیا ترکی کو دوبارہ F-35 پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے، پرائس نے کہا کہ ا کہ انہوں نے S-400s کے بارے میں انقرہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور S-400s F-35s کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔



متعللقہ خبریں