ٹی آر ٹی نے فرانسیسی زبان میں اپنی ٹی وی نشریات کا آغاز کردیا

ٹی آر ٹی فرنچ  کے نام سے اپنی نشریات پیش   کرنے   والے اس نئے ڈیجٹل  پلیٹ فارم کو ٹی آر ٹی نے قائم کیا ہے۔،اس  ادارہ کی طرف سے TRT ورلڈ، TRT عربی، TRT روسی اور TRT جرمن کے بعد نیا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم،قائم کیا ہے

1807610
ٹی آر ٹی  نے فرانسیسی زبان میں اپنی ٹی وی نشریات کا آغاز کردیا

 

ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی)، جس کا مقصد مختلف ممالک میں اپنی نشریات کی تعداد کے ساتھ ساتھ موثر صحافت کو  فروغ  دینا  ہے،  نے "ٹی آر ٹی  فرنچ " کے نام سے ایک نیا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم قائم کیا ہے، جو فرانسیسی زبان میں نشر پیش کیا کرے گا۔

ٹی آر ٹی فرنچ  کے نام سے اپنی نشریات پیش   کرنے   والے اس نئے ڈیجٹل  پلیٹ فارم کو ٹی آر ٹی نے قائم کیا ہے۔،اس  ادارہ کی طرف سے TRT ورلڈ، TRT عربی، TRT روسی اور TRT جرمن کے بعد قائم کردہ نیا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم، جس کا مقصد بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ ترکی کی آواز کو دنیا تک پہنچانا ہے۔  

نیا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم، جو "Trtfrancais.com" پر سیاست، معیشت، ثقافت اور زندگی سے متعلق خبریں اور مواد پیش کرے گا، اس کا مقصد دنیا کے 28  ممالک جہاں فرانسیسی زبان بولی جاتی ہے تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

TRT Français معیاری اور اصل صحافت کی سمجھ کے ساتھ 24/7 ڈیجیٹل صحافت کی خدمت پیش کرے گا۔

اس پلیٹ فارم کا مقصد پوری دنیا میں اپنے فرانسیسی بولنے والے پیروکاروں کے لیے تیز، درست اور شفاف صحافت کو متعارف کرانا ہے  اور اس مقصد کے لیے  ٹی آر ٹی، ٹی آر ٹی  ورلڈ ، ٹی آر ٹی عربی، ٹی آر ٹی  رشین  کے بعد  ٹی آر ٹی  جرمن اور  اب قائم کردہ نیا نیوز پلیٹ فارم  ، ٹی آر ٹی  فرنچ  آج سے   اپنی نشریات کا آغاز کررہا ہے۔  

ٹی آرٹی   کے انگریزی زبان میں نشریات  پیش کرنے والا ٹی آرٹی  ورلڈ  ٹی وی چینل اپنی نشریات شروع کرنے  کے برس سال 2016 سے ابتک  دنیا کے گنے چنے نمایاں نشریاتی  ادارے کی حیثیت   حاصل کرنے کی راہ میں پیش قدمی کر رہا ہے۔

ٹی  آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل   پروفیسر ڈاکٹر  مہمت زاہد صوباجی  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ہمارے ادارے کا  نیا  ترین پلیٹ  فارم  غیر ملکی زبانوں کی نشریات کو تقویت دینے   کی راہ میں ایک اہم قدم  تشکیل دیتا  ہے۔   انہوں نے بتایا کہ  دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارموں کی طرح  ٹی آرٹی   فرنچ   پر  صرف اور صرف  غیر جانبدار اور  انصاف   کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے    اپنے   فالوورز کو  بیرونی دنیا کے بارے میں ایک گہرے نقطہ نظر   کو   صحافت کے  اساس پر  پیش کرتا ہے۔

صوبا جی  نے  بتایا کہ ہم  عالمی سطح پر  فالورز   کے  توجہ مرکز میں  جگہ پانے والی خبروں  کو  متوازن ترین طریقے سے آپ تک پہنچانے کی کوششوں میں  مصروف رہیں گے۔    ہم ایک سرکاری  نشریاتی   ادارے کے طور پر با اعتماد اورالہام کا وسیلہ بننے والے مواد کی بدولت   اپنے فالوورز کو  طاقت   ور بنانے کے عمل کو جاری و ساری رکھیں گے۔

ٹی آر ٹی کے ڈاریکٹر جنرل صوباجی نے  توجہ دلوائی کہ خبر رسانی کے ذرائع میں اضافے کے ہمراہ غیرمصدقہ اور جانبدار خبروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو چکاہے بالخصوص  جس کےلیےبیرونی ممالک میں ترک مخالف  پروپیگینڈا اورغلط معلومات کے خلاف درست،قابل اعتماد اور مصدقہ ذرائع  کا حصول  وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ ٹی آر ٹی فرنچ ہماری اس ضرورت کے تحت مناسب وقت پر اپنی نشریات کا آغاز کر رہا ہے۔ "میں اس کی کامیابی کا متمنی ہوں"۔

 غلط بیانی کے خلاف جدو جہد:

 ٹی آر ٹی فرنچ معیاری خبر رسانی کے تحت ہفتے میں سات دن   اورمسلسل چوبیس گھنٹےاپنی خدمات دے گا۔اس پلیٹ فارم کا مقصد تازہ ترین خبروں،نظریاتی تحاریر،انٹرویوز اور ویڈیوز سمیت مختلف مواد کے ذریعے پوری دنیا میں موجود فرانسیسی زبان سے بلد ہمارے  سامعین و قارئین کو سبک رفتار،درست اور شفاف صحافت سے روشناس کروانا ہے۔

بین الاقوامی نشریات کے ذمہ دار  ادارے ٹی آر ٹی کے  ڈپٹی ڈائریکٹر  عمر فاروق تانری ویردی نے کہا ہے کہ "ہمارا، فرانسیسی زبان کا نشریاتی پلیٹ فورم حساس وجوہات کی بنا پر نیوز سروس اور مین اسٹریم میڈیا میں غیر موجود گرو پوں کی آواز کو مقصدی نقطہ نظر سے ظاہر کرے گا۔ یہ، ہماری دنیا کو شکل دینے والے، تمام اہم واقعات کے بارے میں ایک درست اقدام ہو گا"۔تانری ویردی نے کہا ہے کہ "ہمارا مقصد حقائق پیش کرنا اور دنیا بھر میں فرانسیسی کو بحیثیت مادری زبان بولنے والے 76 ملین افراد اور فرانسیسی بولنے والے 274 ملین فالوئرز کو خدمات فراہم کرنا ہے"۔ ٹی آر ٹی کے دیگر  بین الاقوامی پلیٹ فورموں کی طرح ٹی آر ٹی فرنچ  پر trtfrancais.com   ایڈریس والی سائٹ خارج یو ٹیوب، فیس بُک، ٹویٹر اور انسٹاگرام جیسے دیگر نیٹ ورکوں سے نشریات دی جائیں گی۔

"دنیا کی طرف کھُلنے والی کھڑکی"

ٹی آرٹی عربی، ٹی آر ٹی ورلڈ، ٹی آر ٹی  جرمن  اور ٹی آر ٹی رشین کے بعد اب ٹی آر ٹی فرنچ کے بھی آغاز سے ٹی آر ٹی مضبوط قدموں سے عالمی مارکہ بننے کی طرف گامزن ہے۔ ٹی آر ٹی کے نیوز نیٹ ورک کے آغاز پر صدر رجب طیب ایردوان نے اسے "دنیا کی طرف کھُلنے والی کھڑکی" قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ "میں، ٹی آر ٹی ورلڈ کے ایک نئی زبان کے ساتھ اور نئے سرے سے بات کرنے کو، اپنا مائیکروفون ایسے لوگوں کی طرف  بڑھانے کو کہ جن کی آواز دبا دی گئی ہو اور اپنے کیمرےکو ان لوگوں کی طرف موڑنے کو کہ جو گمنام ہیں ،نہایت قابل قدر خیال کرتا ہوں۔ ایک ایسے بھیڑ چال کے دور میں کہ جب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے کمپئیر اور  چینل تبدیل بھی کیا جائے تو خبر کا مواد اور زبان بڑی حد تک یکساں ہیں، ایسے مشن کے ساتھ سامنے آنا  قابلِ تعریف اقدام ہے"۔

 

 



متعللقہ خبریں