ترکیہ۔ امریکہ اسٹریٹجک میکانزم اجلاسوں کا آغاز ہو گیا

ترکیہ۔امریکہ اسٹریٹجک میکانزم دارالحکومت انقرہ میں شروع ہو گیا ہے

1807238
ترکیہ۔ امریکہ اسٹریٹجک میکانزم اجلاسوں کا آغاز ہو گیا

ترکیہ۔امریکہ اسٹریٹجک میکانزم دارالحکومت انقرہ میں شروع ہو گیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ سے ترکیہ۔ امریکہ اسٹریٹجک میکانزم کے بارے میں جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ " صدر رجب طیب ایردوان اور صدر جو بائیڈن کے درمیان اکتوبر میں اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہونے والے مذاکرات کی موافقت میں 4 اپریل 2022 سے انقرہ میں ترکیہ۔امریکہ اسٹریٹجک میکانزم کا آغاز ہو گیا ہے"۔

اجلاس کے دائرہ کار میں کل دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ سیدات اونال اور امریکہ وزارت خارجہ کی مشیر برائے امورِسیاسی وکٹوریا نولینڈ کے درمیان بین الاوفود مذاکرات ہوئے۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں اقتصادی اور دفاعی تعاون، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، علاقائی اور عالمی مسائل سمیت دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے موضوعات پر غور کیا گیا۔

"مذاکرات میں یوکرین کی خودمختاری اور زمینی سالمیت کے تحفظ سے متعلق ترکیہ اور امریکہ کے عزائم کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ امریکہ، جنگ کے منصفانہ اور سفارتی حل کو آسان بنانے کے لئے ترکیہ کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹجک میکانزم کے اقتصادی و تجارتی پہلووں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے امریکہ وزارت خارجہ کی مشیر ماریسا لاگو بھی 5 سے 6 اپریل کو دارالحکومت انقرہ کا دورہ کریں گی۔ میکانزم کے دائرہ کار میں رواں سال کے دوران وزرائے خارجہ کی سطح پر ملاقات کے انعقاد کا بھی ہدف قائم کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں