قبرص  کو  ہیلن ازم جزیرہ نہیں بننے دیا جائے گا: صدر تاتار

صدر  تاتار نے  تاک (ترک ایجنسی قبرص) کو دیے گئے اپنے بیان میں  یونانی قبرصی انتظامیہ کے رہنما نیکوس اناستاسیادیس اور کچھ یونانی سیاست دانوں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے

1804356
قبرص  کو  ہیلن ازم جزیرہ نہیں بننے دیا جائے گا: صدر تاتار

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے کہا کہ قبرص  کو  ہیلن ازم جزیرہ نہیں بننے دیا جائے گا۔

صدر  تاتار نے  تاک (ترک ایجنسی قبرص) کو دیے گئے اپنے بیان میں  یونانی قبرصی انتظامیہ کے رہنما نیکوس اناستاسیادیس اور کچھ یونانی سیاست دانوں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ سلطنت عثمانیہ کے خلاف یونانی بغاوت کی برسی کے موقع پر کہا دیے گئے بیانات پر اپنے ردِ عمل کا ااظہار کیا ہے۔

صدر تاتار نے یونانی قبرصی انتظامیہ نے EOKA کے اقدامات کی تصدیق کرنے پر  اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ اب بھی 1821 کی بیان بازی کو دہرا رہے ہیں، اگر آپ ایسے پیغامات دے رہے ہیں جس سے ہیلن ازم کے حامی خوش ہوں گے، تو مجھے آپ کی نیک نیتی پر شک ہے، ظاہر ہے، آپ کے ذہن میں ہونے والا معاہدہ ہیلن ازم کے لیے دروازہ کھلا چھوڑ  دیا گیا ہے جس سےقبرصی ترکوں کی مساوی  حیثیت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   ہمیشہ امن کے حق میں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نیک نیتی کے ساتھ ایک معاہدہ چاہتے ہیں لیکن  ہم  دنیا سےمواصلات سے  منقطع کردیا جائے ایسا کسی کاروائی کی اجازت نہیں دیں  گے۔



متعللقہ خبریں