ترکی: مزید 3 ڈرون طیارے ترک بحریہ کے حوالے کر دئیے گئے

2 عدد ANKA-S اور 1 عدد AKSUNGUR ڈرون طیارے نے ترک بحریہ کے ہینگر میں اپنی جگہ سنبھال لی ہے: ترکی وزارت دفاع

1801172
ترکی: مزید 3 ڈرون طیارے ترک بحریہ کے حوالے کر دئیے گئے

ترکی نے مزید 3 ڈرون طیارے ترک بحریہ ہیڈ کوارٹر کے حوالے کر دئیے ہیں۔

ترکی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرکش ایوی ایشن اینڈ اسپیس کمپنی TUSAS کے تیار کردہ مقامی ANKA-S اور AKSUNGUR ڈرون طیاروں میں ایک نئی کھیپ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " 2 عدد ANKA-S اور 1 عدد AKSUNGUR ڈرون طیارے نے ترک بحریہ کے ہینگر میں اپنی جگہ سنبھال لی ہے۔ اللہ کرے یہ ڈرون طیارے ہماری بحریہ کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنیں"۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج کی طلب پر TUSAS کے ڈیزائن کردہ اور تیار کردہ مقامی ڈرون طیارے ایک تواتر کے ساتھ ہنگر میں شامل کئے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں