چناق قلعے پل کی تعمیرات کرنے والے محنت کشوں کو ترک صدر کی مبارکباد

صدر ایردوان نے 1915 چناق قلعہ پل کے محنت کشوں سے  وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل  اولو کے ذریعے فون کے ساتھ رابطہ کیا

1798384
چناق قلعے پل کی تعمیرات کرنے والے محنت کشوں کو  ترک صدر کی مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان نے کل افتتاح  کردہ  1915 چناق قلعہ پل  کی تعمیرات میں خدمات فراہم کرنے والے  تمام تر محنت کشوں کو  مبارکباد دی ہے۔

صدر ایردوان نے 1915 چناق قلعہ پل کے محنت کشوں سے  وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل  اولو کے ذریعے فون کے ساتھ رابطہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا  کہ پل کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں نے بڑی لگن کے ساتھ یہ کام کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔"یہاں، آپ کی بے خوف کوشش سب سے بڑھ کر ہے۔ میں اپنی، اپنے خاندان اور ترک قوم کی طرف سے آپ کو مبارکباد اور شاباش پیش کرتا ہوں۔"

 



متعللقہ خبریں