صحت کی حالت تسلی بخش ہے، کورونا معمولی علامات کے ساتھ گزر رہا ہے: امینہ ایردوان

اللہ کا شکر ہے کہ بیماری معمولی علامات کے ساتھ گزر رہی ہے لیکن ابھی میرے قرنطینہ کا دورانیہ پورا نہیں ہوا: خاتونِ اوّل امینہ ایردوان

1778297
صحت کی حالت تسلی بخش ہے، کورونا معمولی علامات کے ساتھ گزر رہا ہے: امینہ ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات معمولی ہیں تاہم ابھی قرنطینہ مکمل نہیں ہوا۔

خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ "مجھے نیک تمنائیں بھیجنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ بیماری معمولی علامات کے ساتھ گزر رہی ہے لیکن ابھی میرے قرنطینہ کا دورانیہ پورا نہیں ہوا۔ میں سب بیماروں کے لئے شفاء و صحت و تندرستی کی متمنی ہوں"۔



متعللقہ خبریں