ترکی غیر حقیقی اورغلط خبروں کےذریعے  سماجی اور اقتصادی انجینئرنگ  ڈیزائنگ کی اجازت نہیں دے گا: آلتون

فخر الدین آلتون   نے انخیالات کا اظہار صدارتی ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز اور صدارتی مالیاتی دفتر کے تعاون سے استنبول میں منعقدہ اکانومی فنانس کرسپنڈنس ٹریننگ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کیا

1775213
ترکی غیر حقیقی اورغلط خبروں کےذریعے  سماجی اور اقتصادی انجینئرنگ  ڈیزائنگ کی اجازت نہیں دے گا: آلتون

صدر کے کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  کہا کہ وہ  غیر حقیقی اور غلط  خبروں کےذریعے  سماجی اور اقتصادی انجینئرنگ  ڈیزائنگ کرنے جیسے  کے اقدامات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

فخر الدین آلتون   نے انخیالات کا اظہار صدارتی ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز اور صدارتی مالیاتی دفتر کے تعاون سے استنبول میں منعقدہ اکانومی فنانس کرسپنڈنس ٹریننگ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

فخر الدین آلتون   نے کہا کہ جیسے جیسے علاقائی اور عالمی مسائل میں ترکی کے اہم کردار، اثرو رسوخ  میں اضافہ  ہو رہا ہے اس  اثرو رسوخ  سے  بے چین افراد  اس طریقے سے  اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ترکی ترقی کی راہ پر گامزن  ہوتا ہے ،  اپنی معیشت کو مضبوط کرتا ہے، قوم کی فلاح و بہبود اور امن کو فروغ دیتا ہے ، اس کے ان اقدامات  کو برداشت نہ کرنے والے افراد ترکی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں   اور ترکی کے خلاف من گھڑت  خبریں  پھیلانا شروع کردیتے ہیں   اور  ہیرا پھیری اور جھوٹ کا سہارا لیتے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی عالمی اقتصادی نظام کے خلاف اپنی اقتصادی آزادی کی جدوجہد کو عزم اور کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی معیشت کو پابندیوں، کرنسی میں ہیرا پھیری یا مالی قیاس آرائیوں سے ٹرپ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا  دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صحافت کے  "نام نہاد" اعداد و شمار کو استعمال کرتے ہوئے ترکی کی صورتِ حال کو   جان بوجھ کر  خلاف مسخ  کیا گیا ہے۔ آالتون نے کہا کہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کچھ غیر ملکی میڈیا ان ممالک کی  ڈیزائن کردہ خبروں کو پیش کرتے ہیں جن کو وہ  نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس  مقصد کے لیے  سوشل میڈیا کو ان غلط معلومات، ہیرا پھیری کے  ٹولز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ  غیر حقیقی اور غلط  خبروں کےذریعے  سماجی اور اقتصادی انجینئرنگ  ڈیزائنگ کرنے جیسے  کے اقدامات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔



متعللقہ خبریں