وزیر خارجہ، میولود چاوش اولو  نے گنی بساؤ میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کی ہے

وزیرخارجہ  چاووش اولو نے گنی بساؤ کے صدر ایمبالو کے ساتھ ٹیلی  فونک رابطہ قائم کیا ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں چاووش اولو نے گنی بساؤ میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کی  ہے

1772345
وزیر خارجہ، میولود چاوش اولو  نے گنی بساؤ میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کی ہے

وزیر خارجہ، میولود چاوش اولو  نے گنی بساؤ میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کی ہے ۔

وزیرخارجہ  چاووش اولو نے گنی بساؤ کے صدر ایمبالو کے ساتھ ٹیلی  فونک رابطہ قائم کیا ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں چاووش اولو نے گنی بساؤ میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کی  ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ترکی گنی بساؤ کے دوست اور برادر عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

 چاووش اولو نے گزشتہ رات گنی بساؤ کی وزیر خارجہ سوزی کارلا باربوسا کو بھی فون کر کے تازہ ترین صورتِ حال  کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور گنی بساؤ کے ساتھ ترکی کی یکجہتی کا اظہار کیا۔

دارالحکومت بساؤ میں کل صدارتی محل کے ارد گرد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن سٹیٹس (ECOWAS) نے اس واقعے کو "بغاوت کی کوشش" قرار دیا۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں صدر  ایمبالو کو فوج کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے دعوے کیے جا رہے تھے۔

صدر ایمبالو نے چند گھنٹوں بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر " میں ٹھیک ہوں، حالات حکومت کے کنٹرول میں ہیں" کے الفاظ کو شئیر کیا تھا۔



متعللقہ خبریں