ترکی اور آرمینیا کے درمیان فلائٹ آپریشن آج سے بحال

ترکی اور آرمینیا کے نمائندوں کی حال ہی میں ہونے والی ملاقاتوں کے نتیجے میں باہمی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ 2020 سے بند  تھا

1772362
ترکی اور آرمینیا کے درمیان فلائٹ آپریشن آج سے بحال

ترکی اور آرمینیا کے درمیان پروازیں آج سے باہمی طور پر دوبارہ  سےشروع ہو رہی ہیں۔

ترکی اور آرمینیا کے نمائندوں کی حال ہی میں ہونے والی ملاقاتوں کے نتیجے میں باہمی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ 2020 سے بند  تھا۔

ترکی کی پیگاسس اور آرمینیا کی فلائی ون  ہوائی  کمپنیوں نے ترکی اور آرمینیا کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے دونوں ممالک کے شہری ہوابازی کے اداروں کو درخواستیں دی تھیں۔

ترکی کی پیگاسس ایئرلائنز اور آرمینیا کی فلائی ون کمپنی باہمی طور پر آج استنبول-یریوان پروازیں شروع کریں گی۔

پیگاسس پیر، جمعرات اور ہفتہ کو صبیحہ گوکین ہوائی اڈے سے ایریوان ہوائی اڈے تک اور منگل، جمعہ اور اتوار کو یریوان ہوائی اڈے سے صبیہا گوکین ہوائی اڈے تک پروازیں چلائے گی۔

دوسری جانب، FlyOne پیر، بدھ اور جمعہ کو ایریوان سے استنبول ایئرپورٹ کے لیے پروازیں چلائے گی۔



متعللقہ خبریں