ترکی: صدر ایردوان کی طرف سے چانسلر شُولز کو مبارکباد

مجھَ یقین ہے کہ نئے دور میں بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں عقل سلیم اور اسٹریٹجک نقطہ نگاہ حاوی رہے گا: صدر رجب طیب ایردوان

1750956
ترکی: صدر ایردوان کی طرف سے چانسلر شُولز کو مبارکباد

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن چانسلر اولاف شُولز کے ساتھ ملاقات میں یقین ظاہر کیا ہے کہ نئے دور میں بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں عقل سلیم اور اسٹریٹجک نقطہ نگاہ حاوی رہے گا۔

صدر ایردوان نے کل جرمن چانسلر شُولز کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکی۔ جرمنی تعلقات میں فروغ کے لئے ممکنہ اقدامات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

صدر ایردوان نے چانسلر شُولز کو فرائض کے آغاز کی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ نئے دور میں بھی ترکی۔ جرمنی تعلقات میں عقل سلیم اور اسٹریٹجک نقطہ نگاہ حاوی رہے گا۔ قریبی، دو طرفہ اور مربوط رابطہ، باہمی تعلقات میں مفید ثابت ہو گا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی۔ یورپی یونین تعلقات  کو رکنیت کے پس منظر کے ساتھ اور مثبت ایجنڈے کے فریم ورک میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے بھی کل جاری کردہ تحریری بیان میں شُولز۔ ایردوان ملاقات کے بارے میں کہا تھا کہ " صدر ایردوان نے چانسلر کو فرائض کے آغاز کی مبارکباد دی۔ دونوں سربراہان نے ترکی اور جرمنی کے درمیان قریبی ربط و ضبط کے دوام پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے"۔

ہیبسٹریٹ نے کہا ہے کہ مذاکراتی ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات اور خارجہ پالیسی کے موضوعات شامل تھے۔

 



متعللقہ خبریں