نئے مالی بجٹ کے اعلان کے بعد ترک صدر کا قوم سے اہم خطاب

ترکی  کی اوسط شرح نمو 5.1 فیصد  ہے اور یہ  ایک اہم معیشت کا مالک ہے

1750376
نئے مالی بجٹ کے اعلان کے بعد ترک صدر کا قوم سے اہم خطاب

صدر رجب طیب ایردوان نے   2022 کے مالی بجٹ کے ملک و ملت کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے  صدارتی کلیہ میں کابینہ  اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کیا۔

بجٹ سے منسلک کردہ  67 نکاتی  پروگرام کے ساتھ ترکی   کو سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات کے ذریعے ترقی  دلانے والے اہداف میں  معاونت فراہم کیے جانے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ  ہمارا بجٹ، جدت اور  ماحولیات  پسند  پہلووں کے ساتھ نمایاں ہے۔ ابتک کی طرح 2022 کے بجٹ  میں بھی وضع کردہ آمدنی و اخراجات  جدول  کے دائرہ کار میں ہمارے ملک کے اہداف اور ملت  کی خوشحالی  کے لیے  خدمات فراہم  کرتے ہوئے  ہم اسے عملی جامہ پہنائیں گے۔

صدر ایردوان نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی  کی اوسط شرح نمو 5.1 فیصد  ہے اور یہ  ایک اہم معیشت کا مالک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریسی، ترقی، سلامتی اور ڈپلومیسی میں ہم حق بجانب  مقام  تک پہنچے ہیں  اور ترک معیشت کو بھی اسی کامیابی سے ہمکنار  پرہم مصمم ارادے کے مالک ہیں۔

 



متعللقہ خبریں