ترکی گلہ بانی میں یورپی یونین کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ گیا

یورپی شماریاتی دفتر (یوروسٹیٹ) اور ترکی کے شماریاتی ادارے (TUIK) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ترکی میں مویشیوں  کی تعداد 2020 میں یورپی یونین کے ممالک کو پیچھے چھوڑ گئی ہے

1744641
ترکی گلہ بانی میں یورپی یونین کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ گیا

یورپی یونین کے  ممالک کے مقابلے میں گلہ بانی میں  پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

یورپی شماریاتی دفتر (یوروسٹیٹ) اور ترکی کے شماریاتی ادارے (TUIK) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ترکی میں مویشیوں  کی تعداد 2020 میں یورپی یونین کے ممالک کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال یورپی یونین کے ممالک میں مویشیوں کی مجموعی تعداد 76 ملین   4 لاکھ  62 ہزار تھی۔

فرانس نے  17 ملین  7 لاکھ 97  ہزار مویشیوں کی افزائش کی تو  ترکی نے اس دوران 18 ملین  ایک لاکھ  58 ہزار  مویشیوں کی افزائش کی۔

اس طرح یورپی یونین کے رکن ممالک کے مقابلے میں ترکی نے فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مویشیوں کی تعداد  میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

یورپی یونین کے ممالک میں بھیڑوں اور بکریوں کی تعداد 2020 میں 75 ملین بتائی گئی تھی۔

اس عرصے میں اسپین نے15 ملین  4 لاکھ  39 ہزار  بھیڑوں اور بکریوں کی افزائش   کی تو  ترکی میں یہ تعداد   54 ملین  ایک لاکھ 13 ہزار  تھی۔

زیر بحث بھیڑوں کی موجودگی میں، ترکی نے یورپ، اسپین میں اپنے قریب ترین حریف کو تقریباً تین گنا پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یورپی یونین کے ممالک میں بھیڑ بکریوں کی تعداد میں یونان 3 ملین 5 لاکھ 68 ہزار تھی تو ترکی میں یہ تعداد 11 ملین 9 لاکھ 86 ہزار تھی۔

بکریوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی  ترکی نے یورپی یونین کے تمام ممالک کی مجموعی تعداد سے تین گنا زیادہ بکریوں کی افزائش کی ہے۔



متعللقہ خبریں