ایتھوپیا کی تازہ صورتحال پر ترک وزیر کی ایتھوپین ہم منصب سے بات چیت

ترکی، ایتھوپیا میں تصادم کے خاتمے اور مسئلے کا بات چیت کے ذریعے حل نکالنے کے لیے ہر ممکنہ تعاون کے لیے  تیار ہے

1739491
ایتھوپیا کی تازہ صورتحال پر ترک وزیر کی ایتھوپین ہم منصب سے بات چیت

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے ایتھوپین نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ دیمیکے میکونین  کے ساتھ ملک کی تازہ صورتحال پر ٹیلی فونک ملاقات کی۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر چاوش اولو  نے  اپنے ہم منصب میکونن  سے بات چیت کے دوران ان کے ملک کی تازہ  صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔

اس گفتگو میں  وزیر  چاوش اولو نے  اپنے ہم منصب سے کہا ہے کہ ترکی، ایتھوپیا میں تصادم کے خاتمے اور مسئلے کا بات چیت کے ذریعے حل نکالنے کے لیے ہر ممکنہ تعاون کے لیے  تیار ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں