ترکی: صدر عون کی چاوش اولو کے ساتھ ملاقات

صدر عون کے ساتھ ہم نے لبنان اور ترکی کے باہمی تعلقات میں فروغ کے طریقوں پر بات کی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1734636
ترکی: صدر عون کی چاوش اولو کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو لبنان میں اپنی مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دارالحکومت بیروت میں لبنان کے صدر میشل عون نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر عون نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں بابدہ پیلس میں وزیر خارجہ چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا ہے۔

ملاقات کے بعد چاوش اولو نے اخباری نمائندوں کے لئے مختصربیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "صدر عون کے ساتھ ہم نے لبنان اور ترکی کے باہمی تعلقات میں فروغ کے طریقوں پر بات کی۔ نئی حکومت کے قیام پر میں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ 22 نومبر کو لبنان کے قومی دن کی مناسبت سے بھی انہیں پیشگی مبارکباد پیش کی ہے"۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ وہ لبنان میں اپنی مصروفیات کے دوران وزیر اعظم نجیب میقاتی، اسمبلی اسپیکر نبیہ بری اور وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کل بیروت کے سرکاری دورے پر پہنچے اور سب سے پہلے لبنان کے وزیر اقتصادیات امین سلام کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا تھا کہ "اقتصادی استحکام کے لئے ہم لبنان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں