ہماری اولین ترجیح ترکی کے ساتھ مشترکہ تعاون ہے: امریکہ

امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،بائیڈن انتظامیہ کی اولین ترجیح ترکی کے ساتھ مشترکہ تعاون کی تلاش ہے

1724980
ہماری اولین ترجیح ترکی کے ساتھ مشترکہ تعاون ہے: امریکہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ مشترکہ تعاون کو پہلی ترجیح دیتے ہیں۔

 ترک تاجر عثمان کوالا کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے غیر ملکی سفیروں نے گزشتہ روز  اس بات کا یقین دلایا کہ  وہ ویانا معاہدے کی قراداد نمبر 41  کا احترام کرتے ہوئے ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں گے۔

 اس حوالے سے امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ  کے دوران کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،بائیڈن انتظامیہ کی اولین ترجیح ترکی کے ساتھ مشترکہ تعاون کی تلاش ہے اور ہم نیٹو کے رکن  کی حیثیت سے اُس کے ساتھ موجود تمام تنازعات کو مکالمت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔آگے کی جانب بڑھنا ایک بہترین طریقہ ہے،ہم مشترکہ مفادات کےلیے تعاون پر یقین رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ترکی کے ساتھ ہمارے متعدد مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکی سفیر ڈیوڈ سیٹر فیلڈ تاحال   انقرہ میں فائز ہیں جبکہ صدر ایردوان کے حالیہ بیانات کی روشنی میں وہ قوانین کی بالا دستی  اور حقوق انسانی کے احترام پر اپنا نقطہ نظردنیا پر واضح کرتے رہیں گے۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ عثمان کوالا کی رہائی  کا مطالبہ ویانا معاہدے کی 41 ویں قرارداد کے تحت کیا گیا تھا،ہم حقوق انسانی کی عالمی اقدار اور قانون کی بالادستی کے فروغ سے وابستگی کی تائید کرتے ہوئے  ترکی کے ساتھ ویانا معاہدے کی 41 ویں قرارداد پر مکالمت جاری رکھیں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں