جرمن چانسلر دورہ ترکی پر

ترک اور جرمن سربراہان کی  ملاقات استنبول کے قصرِ ہابور  میں سر انجام پا رہی ہے

1720538
جرمن چانسلر دورہ ترکی پر

 

جرمن چانسلر انگیلا مرکل  صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کے سرکاری درے پر تشریف لائی ہیں۔

دونوں سربراہان کی  ملاقات استنبول کے قصرِ ہابور  میں سر انجام پا رہی ہے۔

محکمہ اطلاعات کے اعلامیہ کے مطابق  اس ملاقات میں ترکی اور جرمنی کے مابین دو طرفہ  تعلقات پر ہر پہلو  سے نظرِ ثانی کی جائیگی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اٹھائے جا سکنے والے اقدامات پر غور کیا جائیگا۔

مذاکرات کے ایجنڈے میں دو طرفہ  تعلقات سمیت ترکی۔ یورپی یونین  روابط، لیبیا، شام اور افغانستان سمیت علاقائی و بین  الاقوامی معاملات   پر غور بھی شامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں