ایردوان روس میں،صدر پوٹین سے ملاقات کا آغاز

اس بالمشافہ ملاقات میں شام کے علاقوں تل رفعت اور منبج میں پی کےکے کی موجودگی کے معاملے سمیت  آستانہ معاہدے کے احترام کی اہمیت اجاگر کی جائے گی

1712242
ایردوان روس میں،صدر پوٹین سے ملاقات کا آغاز

صدر رجب طیب ایردوان  نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹِن کے ساتھ سوچی میں ملاقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 اس بالمشافہ ملاقات میں شام کے علاقوں تل رفعت اور منبج میں پی کےکے کی موجودگی کے معاملے سمیت  آستانہ معاہدے کے احترام کی اہمیت اجاگر کی جائے گی ۔

 صدر روس کے زیر کنٹرول  علاقوں میں ترک فوجیوں پر حملوں پر ترکی کی  تشویش کا اظہار بھی کیا جائے گا۔

 ادلب اور شام سے  شامی مہاجرین کے نئے  قافلوں کی ممکنہ ترکی آمد،لیبیا اور افغانستان سمیت دیگر علاقائی و عالمی مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس دورے میں صدر ایردوان کے ہمراہ ،ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ خاقان فیدان  اور صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین آلتون اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن بھی  شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں