ترکی: قالن ۔ سولیوان مذاکرات

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے وائٹ ہاوس میں امریکہ کے  مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان کے ساتھ ملاقات کی

1709461
ترکی: قالن ۔ سولیوان مذاکرات

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے وائٹ ہاوس میں امریکہ کے  مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان کے ساتھ ملاقات کی۔

صدارتی ترجمان دفتر سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، کورونا وائرس اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ افغانستان، شام، عراق، لیبیا، مشرقی بحیرہ روم اور دیگر علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں ترکی۔امریکہ تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی تعاون میں فروغ کے لئے ضروری اقدامات کے معاملے پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو 100 بلین ڈالر تک پہنچانے کے لئے ضروری میکانزموں کو متحرک کرنے اور اعلیٰ سطحی دوروں میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مذاکرات میں ، افغانستان میں کسی ممکنہ نئے انسانی بحران کے سدباب اور ملک میں فوری طور پر انسانی امداد کی رسائی کے لئے بین الاقوامی تعاون کے لازم و ملزوم ہونے اور افغانستان کے معاملے میں ترکی اور امریکہ کے قریبی رابطے میں ہونے کا ذکر کیا گیا۔

نیٹو اتحادیوں کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر اور اتحادیوں کے درمیان مسائل کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ فتح قارا باغ کے بعد قاقیشیا کے مسائل کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی امن و استحکام کے لئے کثیر الجہتی کوششوں کے دوام کی اہمیت پر زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں