پاک ترک مشترکہ پروڈکشن کے پہلے شاہکار " سلطان صلاح الدین ایوبی" کے معاہدے پر استنبول میں دستخط

اس سلسلے میں استنبول کے  ایک فائیو ستار ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں  ترکی اور پاکستان  کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ یہ  معاہدہ  پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترکی کی ایمرے کونک کی عقلی  فلمز کے درمیان   طے پایا ہے

1696987
پاک ترک مشترکہ پروڈکشن کے پہلے شاہکار " سلطان صلاح الدین ایوبی" کے معاہدے پر استنبول میں دستخط

ترکی کے ثقافتی اور تاریخی شہر استنبول میں پاکستان  اور ترکی نے مشترکہ طور پر عالمِ اسلام کی عظیم عظیم شخصیت  "سلطان صلاح الدین ایوبی  " کی زندگی  پر ڈرامہ سیریز  بنانے کے معاہدے  پر دستخط کیے ہیں۔

اس سلسلے میں استنبول کے  ایک فائیو ستار ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں  ترکی اور پاکستان  کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

یہ  معاہدہ  پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترکی کی ایمرے کونک کی عقلی  فلمز کے درمیان   طے پایا ہے۔

معاہدے کی اس تقریب کی ترکی اور پاکستان کے نشریاتی اور اشاعتی اداروں نے  بڑے پیمانے پر کوریج کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  عقلی فلمز کے پروڈیوسر   جو اس سے قبل ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریز " یونس ایمرے" بیوک سیلچوق"   اور " پایہ تخت عبدلحمید" کی وجہ سے شہرت کی بلندیوںپر پہنچ چکے  ہیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی ڈرامہ سیریز سے جس کے بارے میں عالمِ اسلام  بڑی شدت سے  منتظر تھا اور ڈرامہ سیریز میں سلطان صلاح ا الدین ایوبی  کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جائے گی اور دنیا میں  مذہب اسلام کے بارے میں جو غلط تاثر پایا جاتا ہے اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے  اسے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر انصاری فلمز کے پروڈیوسر ڈاکٹر  کاشف انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک ڈرامہ سیریز نے دنیا بھر میں اپنی دھاک  بٹھا رکھی ہے اور دنیا بھر میں ترک ڈراموں کے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے ترکپروڈیوسروں کی خدمات سے استفاہ کرتے ہوئے ایک ایسی ڈرامہ سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے  جس سے ہماری موجود نسل اور آنے والی نسل  فخر محسوس کرسکیں  اور انسانیت کو یہ بتاسکیں کہ اسلامی کی سوچی روح کے ساتھ ہماری ماضی کے حکمراوں  نے تمام انسانیت کے دلوں پر حکمرانی کی تھی۔

اس موقع پر شاہ فلمز کے پروڈیوسر  ڈاکٹر جنید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک  ایسی ڈرامہ سیریز ہو گی  جس کی جانبلوگ خود بخود ہی کھینچے چلے آئیں گے۔ یہ ڈرامہ سیریز نہ صرف ترکی اور پاکستان کی ثقافت کو ایک دوسرے کے قریب لائے گی بلکہ اس سے عالمِ اسلام کی  سچی ثقافت کو  بھی دنیا بھر  میں پیش کیا جائے گا تاکہ   عالمِ  اسلام  کے خلاف  دہشت گردی اور اسلامو فوبیاکی جس فضا  کو پروان چڑھایا جا ر ہے  اسے دور کرنے میں مدد ملے اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے ساتھ ساتھ  عالمِ اسلام کی  سچی تصویر  کشی کی جاسکے۔



متعللقہ خبریں