اسپین سفارت خانے کی ٹویٹ : خاتون پائلٹ فائر فائٹر اور صبیحہ گیوک چین کی تصویر ایک ساتھ

اسپین سفارت خانے کی طرف سے ہسپانوی خاتون پائلٹ فائر فائٹر اور ترک خاتون جنگی پائلٹ کی تصویر کو "اسپین ترکی کے ساتھ ہے" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا گیا

1688151
اسپین سفارت خانے کی ٹویٹ : خاتون پائلٹ فائر فائٹر اور صبیحہ گیوک چین کی تصویر ایک ساتھ

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسپین کے سفارت خانے نے ترکی میں جنگلاتی آگ  پر قابو پانے میں مدد کے لئے آنے والی خاتون پائلٹ فائر فائٹر کی تصویر کو عالمی شہرت یافتہ ترک جنگی پائلٹ صبیحہ گیوک چین کی تصویر کے ساتھ شئیر کیا ہے۔

اسپین سفارت خانے کے ٹویٹر پیج سے مذکورہ تصویر کو "اسپین ترکی کے ساتھ ہے" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا گیا ہے۔

تصویر کے ساتھ کمنٹ میں کہا گیا ہے کہ "لاکھوں کی رہبری کرنے والی خاتوں پائلٹ کے لئے احترام کے ساتھ، وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، اسے ایک دنیا جانتی ہے"۔

اسپین کے سفارت خانے نے دوسری ٹویٹ میں جنگل کی آگ بجھانے کے لئے ترکی آنے والی خاتون پائلٹ فائر فائٹر کی تصویر شئیر کی ہے۔

تصویر کے ساتھ کمنٹ میں کہا گیا ہے کہ " اپنی بہادر پائلٹ فائر فائٹر ، فائر فائٹر ٹیم اور  عملے کے لئے احترام کے ساتھ۔، ہمیں تم پر فخر ہے"۔

ٹویٹ میں یورپی یونین، اسپین اور ترکی کے پرچموں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں