ترکی: قومی اسمبلی کے اسپیکر، رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے، ایران پہنچ گئے

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ ایران کے 8 ویں صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے

1686187
ترکی: قومی اسمبلی کے اسپیکر، رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے، ایران پہنچ گئے

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ ایران کے 8 ویں صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے ہیں۔

تہران مہر آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچنے پر تبریز کے اسمبلی ممبر روح اللہ متفّکر آزاد اور تہران میں ترکی کی سفیر دریا اورس نے مصطفیٰ شین توپ کا استقبال کیا۔

وفد میں ترکی۔ایران دوستی گروپ کے سربراہ اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے وان سے اسمبلی ممبر عثمان نوری گل آچار اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے کُتاہیا سے اسمبلی ممبر اسحاق غزل  بھی شامل ہیں۔

شین توپ ایران کے 8 ویں صدر ابراہیم رئیسی اور اسمبلی اسپیکر محمد باقر کالیباف سے ملاقات کریں گے اور اسمبلی میں رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں