حجاب پر یورپی عدالت کا فیصلہ اسلام دشمنی کو بڑھائے گا:ترکی

ترک امور خارجہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ جرمنی  میں دو مختلف اداروں کے ملازمین پر حجاب کی پابندی سے متعلق  حالیہ فیصلہ دینی آزادی کے خلاف ہے، یہ فیصلہ اسلام مخالف اور مسلمانوں کے صبر  سے کھیلنے  کی نئی  مثال بنے گا

1676965
حجاب پر یورپی عدالت کا فیصلہ اسلام دشمنی کو بڑھائے گا:ترکی

 ترکی نے یورپی دیوان عدالت کے حجاب سے متعلقہ قانون کی مذمت کی ہے۔

 ترک امور خارجہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ جرمنی  میں دو مختلف اداروں کے ملازمین پر حجاب کی پابندی سے متعلق  حالیہ فیصلہ دینی آزادی کے خلاف ہے، یہ فیصلہ اسلام مخالف اور مسلمانوں کے صبر  سے کھیلنے  کی نئی  مثال بنے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ دور میں یورپ اسلام دشمنی میں پیش پیش ہے جہاں نفرت اور نسل پرستی کا زہر بڑھتا جا رہا ہے ،یورپی عدالت کا یہ فیصلہ دینی آزادی کے منافی ہے جو امیتازی سلوک کو قانون کے لبادے میں مزید پروان چڑھائے گا لہذا ہماری نظر میں یہ قانون انسانی ضمیر کے خلاف  اور اسلام دشمنی کے حوالے سے خطرناک ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہم یورپی دیوان عدالت نے یورپ کی دو فرموں کے ملازمین  پر حجاب پہننے کی پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں