امریکہ کی انسانی اسمگلنگ رپورٹ اس کے دہرے معیار کی عکاس ہے، ترکی

ترکی نے انسانی اسمگلنگ کے جرائم کو روکنے، مجرموں کو سزا دینے اور متاثرین کے تحفظ  کی خاطر ہر ممکنہ کوششیں صرف کی ہیں

1669143
امریکہ کی انسانی اسمگلنگ رپورٹ اس کے دہرے معیار کی عکاس ہے، ترکی

ترکی نے امریکہ کی انسانی اسمگلنگ  رپورٹ پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترکی کے مطابق یہ دہرے معیار کی سنسنی خیز مثال ہے، دفتر خارجہ نے اس حوالے سے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی 2021 انسانی اسمگلنگ  رپورٹ میں ترکی  کی جانب سے انسانی تجارت کے خلاف جدوجہد میں اضافہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تو  اعتماد، مشکوک،  بعض شہری تنظیموں کے دعووں کو  جگہ دیتے ہوئے ، من گھڑت   مفروفات  کے اساس پر  ترکی  کی کوششوں کو پس پردہ رکھنے والی تہمت   کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے انسانی اسمگلنگ کے جرائم کو روکنے، مجرموں کو سزا دینے اور متاثرین کے تحفظ  کی خاطر ہر ممکنہ کوششیں صرف کی ہیں، اور " آزاد فرد، مضبوط معاشرے، زیادہ جمہوری ترکی" کے وژن کے ساتھ تیار کردہ صدر رجب طیب اردوان کے دستخط کے ساتھ شائع کردہ  انسانی اسمگلنگ کے خلاف موثرجدوجہد پر مبنی ’’انسانی حقوق عملی منصوبہ‘‘ ترکی کے اس معاملے میں عزم کا مظہر ہے۔

اعلامیہ  میں واضح کیا گیا ہے کہ ہم بچوں کو مسلح کرنے کے معاملے میں ترکی  کو ذمہ دار ٹہرانے والے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،  ترکی  بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ  کی قراردادوں سمیت  عالمی  اصولوں کا فریق   ہے ، ہمارا اس موضوع پر ریکارڈ  گناہوں سے پاک ہے۔

بیان میں ، اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ امریکہ اور شام اور عراق میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بچوں کو بھرتی کرنے والی ہتھیاروں کی امداد سمیت پی کے کے - پی وائی ڈی-وائی پی جی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی کھلم کھلا حمایت کرنے والا امریکہ بذات خود ہے جو کہ اس کے دہرے  چہرے اور معیار کا عکاس ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی فریق ہونے والے معاہدوں سے وابستگی کے شعور کے ساتھ ماضی کی طرح انسانوں کی اسمگلنگ کے جرائم کا سدباب کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو مصمم طریقے سے  جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں