ترک صدارتی ترجمان کی امریکی سلامتی مشیر سولیوان سے بات چیت

نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران صدر رجب طیب ایردوان کی امریکی صدر جو بائڈن سے ملاقات کی تفصیلات زیرِ غور آئیں

1656647
ترک صدارتی ترجمان کی امریکی سلامتی مشیر سولیوان سے بات چیت

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  متحدہ امریکہ کے قومی سلامتی  امور کے مشیر جیک سولیوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس گفتگو میں دو  طرفہ تعلقات سمیت افغانستان، لیبیا، شام، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص سمیت علاقائی پیش رفت  کا جائزہ لیا گیا۔

نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران صدر رجب طیب ایردوان کی امریکی صدر جو بائڈن سے ملاقات کی تفصیلات زیرِ غور آئیں۔

 اس دوران ترکی اور امریکہ کی دلچسپی کے حامل  تمام تر معاملات پر دو طرفہ مفادات اور مفاہمت کو بالائے طاق رکھے جانے پر مطابقت قائم ہوئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں