جامع مسجد تقسیم عبادت کے لیے کھول دی گئی

17 فروری 2017 کو سنگِ بنیاد ڈالی گئی   یہ مسجد تقسیم چوک کی علامتوں میں سے ایک بن گئی

1647562
جامع مسجد تقسیم عبادت کے لیے کھول دی گئی

استنبول میں  4 سال قبل سنگ بنیاد ڈالی گئی جامع مسجد تقسیم  کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان کے بھی شریک ہونے والی نمازِ جمعہ کے ساتھ ہوا  ہے۔

17 فروری 2017 کو سنگِ بنیاد ڈالی گئی   یہ مسجد تقسیم چوک کی علامتوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

مسجد کے داخلی دروازے ، فرش اور چھت پر 8 کونوں والے سلجوقی نقش و نگاری کو جگہ دی گئی ہے۔

انیسویں  صدی کی بے اولو معماری سے ماخوذ  ڈیزائن کی حامل  اس مسجد میں ہر طرح کی تفصیلات کا باریک بینی سے   جائزہ لیتے ہوئے اسے عملی شکل دی گئی ہے۔اس میں کانفرس ہال سمیت  ڈیجیٹل اسلامی کتب خانے کو بھی  بنایا گیا ہے۔

صدر  رجب طیب ایردوان نے استنبول کی جامع مسجد تقسیم   کے حوالےسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

ترک صدر نے اپنی ٹویٹ میں ’’جمعہ مبارک‘‘ کہا ہے۔

اس پیغام میں آج سے عبادت کے لیے کھلنے والی تقسیم جامع مسجد  کے مناظر کو بھی جگہ دی گئی۔

 

 



متعللقہ خبریں