عالمی برادری اسرائیل کے خلاف اقدام اٹھائے: ایردوان

صدر ایردوان نے روسی صدر سے رابطے میں اسرائیل کی جانب سے القدس،غزہ،مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس سلسلے میں اسرائیل کی سر زنش کرنے کی ضرورت پر زور دیا

1638474
عالمی برادری اسرائیل کے خلاف اقدام اٹھائے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولا دیمیر پوٹین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں فلسطین کی تازہ صورت حال اور اسپوتنک v  ویکسین کی ترکی کو فراہمی کا موضوع زیر بحث لایا گیا ۔

صدر ایردوان نے اسرائیل کی جانب سے القدس،غزہ،مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس سلسلے میں اسرائیل کی سر زنش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ  روسی امور خارجہ  نے فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے دو ریاستی حل  پر مبنی جو بیان دیا ہےوہ  اہم ہےجبکہ ترکی اور روس القدس کے معاملے میں ہم فکر بھی ہیں۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ اس بحران  کی شدت کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل کو فوری مداخلت کرنی چاہیئے ،فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے علاقے میں عالمی امن فون کی تعیناتی قابل غور ہو سکتی ہے جس میں  ترکی اور روس قریبی تعاون کر سکتے ہیں۔

 روسی صدر نے  بھی ترک عوام کو عید الفطر کی  مبارک باد پیش کی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں