ترکی کی صنعتی پیداوار میں سالانہ 8٫8 فیصد اضافہ

ترکی کے محکمہ شماریات  (ٹی ایس آئی) نے فروری کے لئے صنعتی پیداوار انڈیکس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،اس کے مطابق ، پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں فروری میں صنعتی پیداوار میں 8.8 فیصد اضافہ ہوا

1620193
ترکی کی صنعتی پیداوار میں سالانہ 8٫8 فیصد اضافہ

صنعتی پیداواری کے انڈیکس  میں ماہ فروری میں ماہانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 8.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترکی کے محکمہ شماریات  (ٹی ایس آئی) نے فروری کے لئے صنعتی پیداوار انڈیکس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،اس کے مطابق ، پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں فروری میں صنعتی پیداوار میں 8.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ غیر منظم صنعتی پیداوار انڈیکس میں سالانہ 5.71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

صنعتی پیداوار کے  کے ذیلی شعبوں کا جائزہ لیا جائے تو کان کنی اور کھدائی کے شعبے کے انڈیکس میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں فروری میں 9.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دریں اثنا ان  صنعتی پیداوار جس پر موسمی  حالات  اثر انداز نہیں ہوئے ہیں  میں ماہ  جنوری کے مقابلہ میں  ماہ فروری میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں