ترکی-  پاکستان انٹر پارلیمنٹری  فرینڈشپ گروپ   کے چئیرمین علی شاہین کی کار کو حادثہ،حالت تسلی بخش

ترکی کی قومی اسمبلی میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ سےغازی انتیپ سےرکنِ پارلیمنٹ ، اسمبلی میں انتظامی امورکےسربراہ اورپارلیمینٹ میں ترکی-  پاکستان انٹر پارلیمنٹری  فرینڈشپ گروپ کے چئیرمین  علی شاہین نِدے - ادانہ کے درمیانی علاقے میں  ٹریفک  کے حادثے میں زخمی

1618741
ترکی-  پاکستان انٹر پارلیمنٹری  فرینڈشپ گروپ   کے چئیرمین علی شاہین کی کار کو حادثہ،حالت تسلی بخش

ترکی کی قومی اسمبلی میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ سے  غازی انتیپ سے رکنِ پارلیمنٹ ، اسمبلی میں  انتظامی امور کےسربراہ اورپارلیمینٹ میں ترکی-  پاکستان انٹر پارلیمنٹری  فرینڈشپ گروپ   کے چئیرمین  علی شاہین کو نِدے  -  ادانہ کے درمیانی علاقے میں  ٹریفک  کے حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی  حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔  ان کے بائیں ہاتھپر  فریکچر ہوا ہے جبکہ کہنی  پر معمولی سا زخم ہے اور جگر پر ہلکا سا گھاو آیا ہے تاہم ڈاکٹروں نے   ان کی حالت تسلی  بخش   قرار دیتے ہوئے انہیں  گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔سفیر پاکستان  محمد سائرس سجاد قاضی نے   علی شاہین کو  فوری طور پر ٹیلی فون کرتے ہوئے ان کے جلد از جلد صحت یاب  ہونے کی دعا کی ہے۔

راقم سے بات کرتے ہوئے علی شاہین نے کہا ہے کہ  نِدے اور ادانہ کے درمیان علاقے میں شدید برفباری اور دھند  کے باعث  ان کی گاڑی کو   حادثہ پیش آیا ہے  اور ا نہوں نے اس حادثے کے موقع پر فوری طور پر ٹویٹ کرتے ہوئے  حکام سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیر داخلہ  سیلمان سوئیلو  نے فوری طور پر  جواب دیتے ہوئے طبی عملے اور پولیس کو علاقے روانہ کیا اور طبی عملے نے فوری طور پر  علی شاہین اور ان کے اسسٹنٹ ظفر کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج   و معالجہ کرنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

یاد رہے علی شاہین کراچی یونیورسٹی  سے فارغ التحصیل ہیں اور اردو زبان پر ان کو دسترس حاصل ہے اور   پاکستان سے والہانہ محبت  کرتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں