نعمان شاہ کےاردو نغمے کی ترکی اور آذربائیجان میں بھی دھوم، سب یک زبان پاکستان ترکی اور آذربائیجان

نغمے کا ہر ایک بول ترک عوام اور تاریخ اسلام میں ان کی قربانیوں سے عقیدت کی ترجمانی کرتا ہے۔ نعمان شاہ کے سلطنت عثمانیہ سونگ کی شاعری عین علی اور ایس کے خلش نے کی ہے اور اس کی ویڈیو پاکستان کے شہر کراچی میں عکس بند کی گئی ہے

1611898
نعمان شاہ کےاردو نغمے کی ترکی اور آذربائیجان میں  بھی دھوم، سب یک زبان پاکستان ترکی اور آذربائیجان

ترکی اور پاکستان کے تعلقات  تاریخ ہی سے بڑے گہرے چلے آرہے ہیں۔ آزاربائیجان کی آزادی کے بعد سب سے پہلے اسے تسلیم کرنے والے ممالک میں ترکی اور پاکستان ہی سر فہرست ہیں  اور یہی وجہ ہے ان تینوں ممالک کے  آذربائیجان کی آزادی ہی سے بڑے گہرے  اور قریبی تعلقات چلے آرہے ہیں ۔

دورِ حاضر میں ترکی کے تاریخٰ ڈراموں نے دنیا بھر کی عوام کو اپنے سحر میں لے رکھا ہے۔ پاکستان کی عوام کی جانب سے ترکی ڈراموں اور ترک عوام کی محبت کی مثال نہیں ملتی۔ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اور اس کے ہر اک کردار سے محبت کا اظہار پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ نشید آرٹسٹ نعمان شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں بہترین انداز میں کیا۔ جس کا ہر ایک بول ترک عوام اور تاریخ اسلام میں ان کی قربانیوں سے عقیدت کی ترجمانی کرتا ہے۔ پاکستان  ، ترکی کے درمیاں بھائی چارے اور محبت کو فروغ  دینے کے لئے نعمان شاہ اس سے پہلے بھی ایک گانا بنا چکے ہیں جسے دنیا بھر کی عوام نے بے حد پسند کیا ہے اور اس مرتبہ  پاکستان ، ترکی اور آزربائجان کی عوام کے دلوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے، مسلم امت کو ایک کرنے ، مل کر چلنے ، ایک دوسرے کی ثقافت کو اپنانے اور محبت عام کرنے کے لئے میں نعمان شاہ نے ایک اور خوبصورت  گانا ترتیب دیا ہے۔  پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ نشید آرٹسٹ نعمان شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں  تینوں ممالک  کی یکجہتی اور  دوستی کو اس خوبصورت نغمے میں بہترین انداز میں  پیش کیا ہے۔  پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ نشید آرٹسٹ نعمان شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں  تینوں ممالک  کی یکجہتی اور  دوستی کو اس خوبصورت نغمے میں بہترین انداز میں  پیش کیا ہے۔ سلطنت عثمانیہ  کے اس سونگ کی شاعری عین علی اور ایس کے خلش نے کی ہے اور اس کی ویڈیو پاکستان کے شہر کراچی میں عکس بند کی گئی ہے۔ 

 



متعللقہ خبریں