بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کے لیے امدادی کھیپ انقرہ سے روانہ

بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مہاجرین کا کیمپ آگ لگنے سے بری طرح متاثر ہوا تھا

1609443
بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کے لیے  امدادی کھیپ انقرہ سے روانہ

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے قیام  پذیر ہونے والے کیمپ میں آتشزدگی کے بعد نقصان پہنچنے والے ترک   عارضی اسپتال کو دوبارہ سے خدمات کے  لیے کھولنے  کے زیر مقصد جمع کردہ سازو سامان کا حامل طیارہ انقرہ سے روانہ ہو گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر وزارت داخلہ  کے ماتحت کام کرنے والے آفات و ہنگامی حالات  سے نمٹنے کے  ادارے،  وزارت ِ صحت و ماحولیات و شہری آباد کاری  نے  علاقے کو امداد کی ترسیل کے لیے   تیاریاں  شروع کردیں۔

اس دائرہ عمل میں حفظان صحت سے متعلقہ سازو سامان اور ترک اسپتال  کو دوبار سے فعال بنانے  کے لیے تیار کردہ  موبائل اسپتال کو انقرہ سے فوجی کارگو طیارے  کے ذریعے  بنگلہ دیش روانہ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں